ایران میں خُرمشہر اور عمانی بندرگاہوں کے درمیان فیری سروس کا آغاز

خرمشہر، 30 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی جنوبی بندرگاہ 'خُرمشہر' اور سلطن عمان کی 'صحار' بندرگاہ کے درمیان کارگو فیری سروس کا آغاز کردیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق، خرمشہر بندرگاہ میں آج بروز ہفتہ ایک خصوصی تقریب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کارگو فیری سروس کا افتتاح کردیا گیا.

اس تقریب میں ایران کی سمندری اور پورٹس اتھارٹی کے نائب سربراہ برائے سمندری امور، جنوبی صوبے خوزستان کے گورنر جنرل، ایران میں تعینات عمانی سفیر اور ضلعی انتظامیہ شریک تھے.

ایران اور عمان کے دریان سمندری کارگو سرورس کے آغاز کے تحت دونوں بندرگاہوں کے درمیان ہر 14 دن کے بعد تین ہزار ٹن وزن لے جانے والی کشتی نقل و حرکت کرے گی. یہ کشتی فریزر ریفریجریٹر کنٹینرز بھی لے جانے کی صلاحیت رکھے گی.

اس پیشرفت کے بعد ایران سے عمان کو برآمد کی جانے والی مصنوعات کا عمل اب خرمشہر بندرگاہ کے ذریعے سے ہوگا.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کے جنوبی جزیرے قشم اور عمان کی خصب بندرگاہ کے درمیان بھی جلد شپنگ لائن کا قیام عمل میں لایا جائے گا.

جزیرہ قشم اور خصب بندرگاہ میں موجود خاطرخواہ تجارتی اور اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایران اور سلطنت عمان کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے.

قشم میں مختلف ترقیاتی منصوبے مکمل ہو رہے ہیں اور وہاں ہر قسم کی سیاحتی، اقتصادی اور بالخصوص صحت شعبوں میں سہولیات فراہم کئے گئے ہیں.

یاد رہے کہ ایران اور عمان کے درمیان فضائی اور سمندری شعبوں میں مواصلاتی لائن قائم ہے جس سے دونوں ممالک کے سیاحوں اور کاروباری طبقوں کو خاطرخواہ فائدہ ملے گا.

ایران مخالف عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد سلطنت عمان کی متعدد کمپنیاں ایرانی تیل اور گیس بالخصوص سمندری شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بے تاب ہیں.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@