ایرانی قوم نے 30 دسمبر کا دن عقیدت کیساتھ منایا/قائد انقلاب کی پیروی کا عزم

تہران، 29 دسمبر، ارنا - ایرانی عوام نے آج بروز ہفتہ 30 دسمبر کے دن کو جب آٹھ سال پہلے انقلاب مخالف عناصر کی سازشوں کے خلاف شدید رد عمل دیا گیا تھا کو عقیدت کے ساتھ منایا اور سامراجی طاقتوں کے خلاف خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی پیروی پر تجدید عہد کا اظہار کیا.

اس دن کی مرکزی تقریب ایرانی دارالحکومت تہران میں منعقد ہوئی اور اس کے علاوہ ایران کے صوبائی دارالحکومتوں سمیت 1200 مقامات پر اس دن کے حوالے سے خصوصی تقاریب اور ریلیوں کا بھی انعقاد کیا گیا.

تہران کی مرکزی تقریب میں شریک ایرانی شہریوں نے بانی عظیم اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) اور شہدائے انقلاب کو خراج عقیدت پیش کیا.

انہوں نے قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی پیروی کرنے اور ان کی ہدایات پر چلنے کے حوالے سے تجدید عہد کا بھی اظہار کیا.

آج کی ریلیوں میں ایرانی شہریوں نے آٹھ سال پہلے فسادات کرنے والے عناصر کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ، ان سازشوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے والے عوام کی جرات کو خراج عقیدت پیش کیا.

آٹھ سال پہلے اسی دن ایرانی عوام نے روحانی بصیرت اور قیام عاشورہ کے مقاصد کو اپنے دل و دماغ میں رکھ کر سڑکوں پر آکر اور اسلامی نظام، مادر وطن، شہدا کے خون اور ولایت فقیہ کا بھرپور دفاع کیا.

30 دسمبر کو رونما ہونے والے تاریخی دن کو ایرانی عوام کی جرات کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا اور اس دن ایران کی جرات مند قوم نے ملک دشمن عناصر اور ان کی پشت پناہی کرنے والی عالمی سامراجی طاقتوں کو منہ توڑ جواب دیا.

خیال رہے کہ آٹھ سال پہلے 30 دسمبر 2009 کے دن (9 دی 1388 ایرانی سال) ایران میں منعقدہ صدارتی انتخابات کے بعد بعض ملک دشمن عناصر نے تہران سمیت بعض شہروں میں ہنگامہ برپا کیا جن کو بیرونی حمایت حاصل تھی مگر ایرانی قوم نے سڑکوں پر آکر ہوئے ملک دشمن عناصر کی ناجائز خواہشات کو مسترد کرتے ہوئے ملکی سالمیت کا بھرپوردفاع کیا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@