چین کو ایران کی نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں 27 فیصد کا اضافہ

تہران، 30 دسمبر، ارنا - بیجنگ میں تعینات ایران کے کمرشل اتاشی 'سیدرضا سیدآقازاده' نے کہا ہے کہ 2017 کے گزشتہ 11 مہینوں کے دوران چین میں ایران کی غیرتیل مصنوعات کی برآمدات کی شرح 400 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 27 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

انہوں نے کہا کہ اس سال کے گزشتہ 11 مہینوں میں چین میں ایرانی غیر تیل مصنوعات کے حجم میں 27.7 فیصد اضافہ ہوا ہے.

سیدرضا سیدآقازاده نے مزید بتایا کہ اس مدت کے دوران ایرانی برآمدات کی شرح میں گزشتہ سال کے مقابلے 28.8 فیصد بہتری آئی ہے.

انہوں نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران ایران نے چین کو 10 ارب اور 800 ملین ڈالر تیل کی برآمد کی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے 28.5 فیصد زیادہ ہے.

ایرانی عہدیدار نے کہا کہ گزشتہ آٹھ مہینوں میں چین نے ایران کی مجموعی برآمدات کے 20.2 فیصد حصہ مختص کرتے ہوئے اور اس حوالے سے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@