ایرانی عوام مطلب پرست امریکی حکام کی چال اور دھوکے میں نہیں آنے والے: قاسمی

تہران، 30 دسمبر، ارنا - ترجمان ایرانی دفترخارجہ نے امریکی حکام کی مداخلت پر مبنی حالیہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے بہادر عوام مطلب پرست امریکی حکام کے دھوکے اور چالوں میں نہیں آئیں گے.

یہ بات 'بہرام قاسمی' نے ہفتہ کے روز ایران کے اندرونی معاملات میں امریکی حکام کے مداخلتی بیانات پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امریکی حکام منافقت اور دھوکہ دہی کے نعرہ لگاتے ہیں مگر ایرانی قوم کے سامنے ان نعروں کی کوئی حیثیت نہیں ہے.

قاسمی نے مزید کہا کہ ایرانی قوم نے ملک میں ہونے والے انتخابات اور جمہوری عمل میں ہمیشہ حصہ لیا ہے کیونکہ ملک کا سب کچھ عوام سے ہے اور ایران میں عوام کی موجودگی نے اسے اپنے دشمنوں اور بدخواہوں بشمول ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے مزید مضبوط کیا ہے.

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ایران مخالف امریکی حکام کی ہرزہ سرائیوں کی کوئی حیثیت نہیں اور نہ ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی بے بنیاد باتوں کا کوئی فائدہ ہے. ایران کی عظیم قوم ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یمن، فلسطین اور بحرین میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مکمل طور آگاہ ہے.

قاسمی نے کہا کہ امریکی حکام ایران کے بعض شہروں میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت کی ہے جس کا اصل مقصد صرف دھوکہ دہی، فریب اور اپنے مقاصد کا حصول ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور میں جمہوری نظام قائم ہے جس کے تحت عوام اپنے مطالبات کو ہمیشہ قانونی اور آئینی طریقے سے منوا سکتے ہیں.

بہرام قاسمی نے کہا کہ امریکہ 70 سالوں میں ایران میں مختلف جرائم بشمول فوجی بغاوت، مداخلت، علیحدگی اور اختلافات جیسی سازشوں میں ملوث رہا ہے اور وہ اس پوزیشن میں نہیں کہ ایرانی قوم کے لئے نام نہاد ہمدری جتائے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@