ایرانی صوبے کرمانشاہ سے ایک ارب ڈالر مصنوعات کی بیرون ملک برآمدات

کرمانشاہ، 30 دسمبر، ارنا – ایرانی صوبے کرمانشاہ کے کسٹمز کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ رواں سال کے 9 مہینے کے دوران اس صوبے کے کسٹمز اور منڈیوں سے ایک ارب اور 43.9 کرور اور 2.31 لاکھ ڈالر مصنوعات برآمد کی گئی ہیں.

یہ بات 'خلیل حیدری' نے ہفتہ کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موق پر انہوں نے کہا کہ اس صوبے نے رواں سال کے 9 مہینے کے دوران ایک ارب ڈالر سے زائد مصنوعات کو برآمد کیا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

حیدری نے کہا کہ ایرانی مغربی علاقے کرمانشاہ، خسروی، پرویزخان اور پاوہ کے کسٹمز کے ذریعہ 67 کرور اور 9.13 لاکھ اور 860 ڈالر مصنوعات کی برآمدات ہوئی ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کرمانشاہ کے دوسرے کسٹمز سے 76.8 کرور اور 3.17 لاکھ اور 571 ڈالر مصنوعات برآمد کی گئی ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت 10 فیصد زیادہ ہیں.

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 9 مہینے کے دوران صوبے کرمانشاہ کے کسٹمز کے ذریعہ 39 ممالک بالخصوص عراق کو اس صوبے کی مصنوعات کی برآمدات کی گئیں ہیں.

صوبے کرمانشاہ کے کسٹمز کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ عراق، ترکی اور چین کی جانب سے اس صوبے میں 2.9 کرور اور 4.88 لاکھ ڈالر مصنوعات درآمد کی گئی ہیں.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@