ایران نے اے ٹی آر کمپنی سے دو مزید طیارے وصول کرلئے

تہران، 30 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد خریدے جانے والے دسویں اور گیاریوں اے ٹی آر 72-600 کے مسافربردار طیارے ہفتہ کے روز فرانس سے ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے.

فرانس کے شہر 'تولوز' میں ایران کی قومی ایئرلائن، ہما اور ایئربس کمپنی کے اعلی حکام کی موجودگی میں نئے جہاز ایرانی حکام کے حوالے کئے گئے تھے.

خریدے جانے والے ان جدید طیاروں کو اندرونی پروازوں کے لئے استعمال کیا جائے گا.

ATR 72-600 طیارے میں 70 مسافروں کی گنجائش ہے جو 1528 کلومیٹر کا سفر طے کرسکتا ہے.

ايران جوہری معاہدے کے نفاذ اور عالمی پابنديوں کے خاتمے کے بعد ايران ايئر کمپنی نے ايئربس سے 100 طيارے، بوئينگ کمپنی سے 80 اور اے ٹی آر کمپنی سے20 مسافربردار طياريوں کے خريداری کے لئے معاہدوں پر دستخط کئے ہيں جن کی تعداد میں سے اب تک 8 اے ٹی آر کے طیارے اور 3 ائیربس کے طیارے ایران کے حوالے کئے گئے ہیں.

گزشتہ سال ایرانی صدر حسن روحانی کے دورہ فرانس کے موقع پر ایران ایئر، ایئربس اور اے ٹی آر کمپنیوں کے درمیان طیاروں کی خریداری کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوئے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@