الجیریا، ایران میں آئندہ اسلامی اسپیکرز کانفرنس میں فعال کردار ادا کرنے کیلئے پُرعزم

الجیریا، 30 دسمبر، ارنا - الجیریائی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران میں آئندہ ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین اجلاس میں فعال کردار ادا کرنے کے لئے پُرعزم ہے.

یہ بات 'عبدالقادر بن صالح' نے الجیریا میں تعینات ایران کے سفیر 'رضا عامری' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر ایرانی سفیر نے اسلامی مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے اسپیکر 'علی لاریجانی' کی جانب سے اسلامی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لئے دعوت نامہ ان کے الجیریائی ہم منصب کو پیش کیا.

الجیریا کے اسپیکر نے دعوت نامے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک آئندہ اسلامی اسپیکرز کانفرنس میں فعال کردار ادا کرے گا.

عبدالقادر بن صالح نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ فلسطین اس کانفرنس کی پہلی ترجیح ہونی چاہئے، تمام ممالک بالخصوص فلسطینی فریقین کو چاہئے باہمی اتحاد کے ذریعے عالم اسلام کو در پیش اس مسئلے کا حل نکالیں.

انہوں نے کہا کہ الجیریائی قوم اور حکومت فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت اور القدس کے دفاع کرتے ہیں جبکہ ٹرمپ کی جانب سے امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا فیصلہ غیرقانونی ہے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی ممالک کی دو روزہ اسپیکرز کانفرنس 16 اور 17 جنوری کو تہران میں منعقد ہوگی.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@