ایران کئی ممالک کے ساتھ ویزہ فری انتظامات کیلئے آمادہ

ابادان، 29 دسمبر، ارنا - نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے کونسلر اور پارلیمانی امور نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دوسرے کئی ممالک کے ساتھ ویزہ فری انتظامات کیلئے آمادہ ہے.

حسن قشقاوی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ان ممالک کے شہریوں کے حوالے سے بھی اسی طرح سہولیات دے گا جو ممالک ایرانی شہریوں کے لئے ویزہ فری انتظامات کریں گے.

انہوں نے کہا کہ اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ خطے میں سیکورٹی کی صورتحال تشویش ناک ہے مگر ہم باہمی تعاون سے اس حوالے سے اچھے نتائج تک پہنچ سکتے ہیں.

ایرانی صوبہ خوزستان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر غیرملکیوں کے لئے الیکٹرانک ویزا جاری کرنے کے حوالے سے دفتر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا.

271**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@