ایرانی صوبہ یزد میں 9 مہینوں میں غیرملکی سیاحوں میں 34 فیصد کا اضافہ

یزد، 29 دسمبر، ارنا - رواں ایرانی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایرانی صوبے یزد میں غیرملکیوں سیاحوں کی آمد میں 34 فیصد کا اضافہ ہوا ہے.

یہ بات ایرانی ثقافتی ورثہ دستکاری اور سیاحت کے ادارے کے شعبہ سیاحت کے انچارج محمد رضا نصیری نے ارنا کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ رواں ایرانی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایرانی صوبے یزد میں 96000 کے قریب غیرملکی سیاحوں نے دورہ کیا جب کہ یہ تعداد گزشتہ سال 73000 تھی.

اس موقع پر انہوں نے مزید بتایا کہ غیرملکی سیاحوں کی اکثریت فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین، چین اور نیدرلینڈ سے تھی.

271**

ہميں اس ٹوئٹر لينک پر فالو کيجئے. IrnaUrdu@