اے ٹی آر کمپنی سے خریدے جانے والے دو اور طیارے کل ایران پہنچ جائیں گے

تہران، 29 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد خریدے جانے والے 10ویں اور 11 ویں اے ٹی آر 72-600 کے مسافربردار طیارے کل بروز ہفتہ ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ جائیں گے.

ايران جوہری معاہدے کے نفاذ اور عالمی پابنديوں کے خاتمے کے بعد ايران ايئر کمپنی نے ايئربس سے 100 طيارے، بوئينگ کمپنی سے 80 اور اے ٹی آر کمپنی سے20 مسافربردار طياريوں کے خريداری کے لئے معاہدوں پر دستخط کئے ہيں جن کی تعداد میں سے اب تک 9 طیارے ایران کے حوالے کئے گئے ہیں.

خریدے جانے والے نئے اے ٹی آر جہاز میں 140 مسافروں کی گنجائش ہے.

گزشتہ سال ایرانی صدر حسن روحانی کے دورہ فرانس کے موقع پر ایران ایئر نے ایئربس اور اے ٹی آر کمپنیوں کے ساتھ نئے جہازوں کی خریداری کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کردئے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@