پاکستان، ایران کے ساتھ باہمی تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے پر عزم

کراچی، 29 دسمبر، ارنا - ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز پاکستان ( اے بی اے ڈی) کے چیرمین نے ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید بڑھانے کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ملک کی حکومت سے ایرانی مصنوعات پر ٹیرف کم کرنے کا مطالبہ کیا.

یہ بات 'عارف یوسف جیوا' نے جمعرات کے روز کراچی میں ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے ایرانی مصنوعات کے اچھے معیار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سیرامکس اور ٹائلز سمیت ایرانی مصنوعات نے عالمی معیاروں کی وجہ سے پاکستانی عوام کے ہاں خاص مقبولیت حاصل کی ہیں.

انہوں نے کہا کہ اس مقبولیت کی وجہ سے پاکستان میں ایران کے اقتصادی مشیر نے ایرانی سیرامکس اور ٹائلز پیدا کرنے والوں کے ساتھ ملاقاتیں کرتے ہوئے پاکستان میں سرامیک برآمد کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا.

'عارف یوسف جیوا' نے کہا کہ پاکستانی تاجروں، اس مصنوعات کو یورپی ممالک سے درآمد کرنے کے بجائے پاکستان کے پڑوسی ملک ایران سے خریدنے پر دلچسبی رکھتے ہیں.

انہوں نے ایرانی تہذیب اور ثقافت پر پاکستانی عوام کی دلچسبی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بینکی رکاوٹوں کو دور کرنے سے پاکستانی تاجروں اچھی طرح اس حوالے سے موجودہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھ سکتے ہیں.

پاکستانی عھدیدار نے کہا کہ دونوں ممالک کے باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر بات چیت کرنے کے لیے پاکستانی وزرات تجارت اور ایرانی حکام کی موجودگی میں قریب مستقبل میں ایک مشترکہ نشست منعقد کی جائے گی.

تفصیلات کے مطابق، گزشتہ سال کو پاک،ایران کے تجارتی حجم کی شرح میں ایک ارب اور 15 کروڑ سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@