ایران اور عراق کا کھیل کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر زور

تہران، 29 دسمبر، ارنا - ایرانی اور عراقی وزرائے کھیل نے تہران اور بغداد کے درمیان مذہبی، سماجی اور ثقافتی مشترکات کا حوالہ دیتے ہوئے کھیل کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا.

یہ بات ایرانی وزیر کھیل 'مسعود سلطانی' اور ایران کے دورے پر آئے ہوئے عراقی وزیر کھیل 'عبدالحسین عبطان' نے گزشتہ رات ایرانی دارالحکومت تہران میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے موجودہ صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے اور ثقافتی اور کھیل کے شعبوں میں باہمی تعاون کی وسعت دیتے پر اتفاق کیا.

اس ملاقات کے دوران عراقی وزیر کھیل نے ایران کے مختلف کھیل مقامات کا دورہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان ملاقاتیں ثفافتی اور کھیل کے شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا باعث بنتی ہیں.

ایرانی وزیر نے کہا کہ خوش قسمتی سے دہشتگردوں کے خاتمہ کے بعد عراق کو ایک اچھی سیکورٹی کا سامنا ہے اور موجودہ صورتحال میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سمیت کھیل کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کا موقع میسر ہوا ہے.

انہوں نے مزید بتایا کہ 11 فڈریشنز کے حکام پر مشتمل ایک ایرانی وفد، جلد ہی عراق کا دورہ کرے گا.

عراقی وزیر کھیل نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان موجودہ مشترکات کی بنا پر کھیل کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان ٹھوس تعاون موجود ہے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@