ایرانی،آرمینی ماہرین کا سیاسی روابط مزید بڑھانے پر زور

ماسکو، 29 دسمبر، ارنا - ایرانی اور آرمینی ماہرین نے اسلامی جمہوریہ ایران اور آرمینیا کے درمیان سیاسی تعاون اور شراکت داری کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا.

ایک گول میز اجلاس میں نوریاوکان کے سائنسی اور تعلیمی مرکز سے سیاسی ماہرین اور ایران کے انسٹی ٹیوٹ برائے سیاسی اور بین الاقوامی مطالعہ کے ماہرین نے وسطی ایشیا اور قفقاز کی تازہ ترین پیش رفت پر تفصیلی جائزہ لیا.

اس موقع پر ایران اور آرمینیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی اور ان روابط کو مزید بڑھانے کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی گئیں.

اس اجلاس میں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے ماہرین کے تبادلوں میں اضافہ ہونا چاہیے اور دونوں ممالک کو دوطرفہ مفادات کے فریم ورک میں اپنے تعلقات کو مستقبل میں فروغ دینا چاہیے.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@