کھیلوں کو سیاسی اختلافات سے دور رکھنے کی ضرورت ہے: عراقی وزیر کھیل

تہران، 29 دسمبر، ارنا - عراق کے وزیر کھیل نے اسلامی جمہوریہ ایران کو کھیلوں کے انعقاد کے لئے پُرامن ملک قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ کھیلوں کو سیاسی اختلافات سے دور رکھنے کی ضرورت ہے.

ان خیالات کا اظہار ایران کے دورے پر آئے ہوئے 'عبدالحسین عبطان' نے ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوہئے کیا.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران کھیلوں کے انعقاد کے لئے ایک پُرامن ملک ہے ایران میں منعقد ہونے والے عراقی کھیلوں کے مقابلوں میں کوئہ حادثہ پیش نہیں آیا.

انہوں نے بعض ممالک کے الزامات کہ ایران کھیلوں کے لئے پُرامن ملک نہیں اور ایشین فٹبال کنفڈریشن (AFC) کی جانب سے ایرانی کھیلوں کے مقابلوں کو کسی غیرجانبدار ملک میں منعقد کرانے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے، کہا کہ ہمیں امید ہے کہ کھیلوں کو سیاسی اختلافات سے دور رکھا جائے گا.

ایرانی وزیر کھیل نے کہا کہ عراق کی قومی ٹیم نے ایران میں اپنے بعض مقابلوں کا انعقاد کیا ہے اور اس دوران ہرگز کوئی ناخشگوار واقعہ پیش نہیں آیا.

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ ایران اور سعودی عرب کی ٹیموں کے شائقین اپنی ٹیموں کو داد دینے سے دور ہیں مگر ہمیں امید ہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ دونوں ممالک کے شائقین کے حق میں ہوگا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@