خطے میں استحکام کے خواہاں ہیں : ایرانی سفیر

ماسکو، 28 دسمبر، ارنا - روس میں تعینات ایرانی سفیر 'مہدی سنائی' نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں گفتگو کے زریعہ امن اور استحکام چاہتا ہے.

یہ بات انہوں نے روس کے صدر کے مشرقی وسطی کے لئے خصوصی نمائندے 'میخائل بوگدانف' کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر دونوں عہدیداروں نے خطے کی تازہ تریں صورت حالات سمیت باہمی تعلقات اور دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا.

روسی عہدیدار نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مسلسل رابطوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کے حساس حالت کے پیش نظر دونوں ممالک کے قریبی تعاون کی اشد ضرورت ہے.

یمن کے صورت حال پر اپنی تشویق کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی عبداللہ صالح کے قتل کے بعد یمن کی صورت حال مزید پیچیدہ ہوا ہے جس کا سیاسی طریقے سے حل ہونی کی حمایت کرتے ہیں.

انہوں نے شام میں جاری دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اپنا اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام کی بحران بات چیت کے ذریعہ حل ہونے کی ضرورت ہے.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@