پاکستانی تاجروں کا ایران کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے پر اظہار دلچسپی

اسلام آباد ، 28 دسمبر، ارنا - ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز پاکستان ( اے بی اے ڈی) کے چیرمین'عارف یوسف جیوا' نے ایران سے تجارتی حجم بڑھانے کے لئے حکومت پر زود دیا کہ وہ ایرانی مصنوعات پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کریں.

ارنا کے نمائندے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پڑوسی اور دوست ملک ہونے کے ناطے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی روابط کی توسیع چاہتے ہیں.

ایرانی ٹائل اور سیرامک کی اعلی کوالٹی پر اپنا اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی مصنوعات خاص طور پر ایران ٹائل اور سیرامک بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے اور ہم اسے زیادہ سے زیادہ برآمد کرنا چاہتے ہیں.

انہوں نے کہا حالیہ دنوں میں ٹائل اور سیرامیک فراہم کرنے والے ایک ایرانی کمپنی کا ایک وفد کے ساتھ ہمارے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوا جس کے تحت ہم ایران سے مزید کوالٹی ٹائل اور سیرامیک برآمد کرسکتے ہیں.

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستانی تاجروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایرانی مصنوعات کے کسٹم ڈیوٹی میں کمی لائیں.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@