ایران کی کابل میں ثقافتی مرکز، نیوز ایجنسی پر خودکش حملے کی شدید مذمت

تہران، 28 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے افغان دارالحکومت کابل میں صدائے افغان نیوز ایجنسی اور ایک ثقافتی مرکز پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے.

ترجمان دفترخارجہ 'بہرام قاسمی' نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کابل میں ہونے والے خودکش حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحے میں زخمی ہونے والے علما، عمائدین، استاذہ، صحافی اور ثقافتی،سماجی شخصیات کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی.

انہوں نے افغان کی صحافت برادری اور دانشوروں کے ساتھ بھی تعزیت کا اظہار کیا.

قاسمی نے کہا کہ ثقافتی مراکز بالخصوص تشدد اور انتہاپسندی کی سوچ کو نفی کرنے والے دانشروں اور ماہرین پر بزدلانہ حملہ کرکے دہشتگردوں نے ایک بار پھر یہ بات ثبات کردی ہے ک وہ افغان قوم کی وحدت، سوچ اور آزادی کے دشمن ہیں.

بہرام قاسمی نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کی اس سازش کے خلاف افغان قوم اور حکومت کی یکجہتی اور وحدت ناگزیر ہے جبکہ دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے علاقائی ممالک کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانا ہوگا.

رپورٹس کے مطابق، افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج کے خودکش حملے میں 40 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@