ایران اور پاکستان کا سرحدوں کی مشترکہ فضائی نگرانی پر اتفاق

اسلام آباد، 28 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نے سرحدوں پر ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ فضائی نگرانی پر اتفاق کیا ہے.

پاکستانی میڈیا کے مطابق، پاک ایران سرحدی امور پر دونوں ممالک کے افسروں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ سرحدی پٹی پر ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ فضائی نگرانی پر اتفاق کیا گیا.

پاک ایران سرحدی امور پر پاکستان کے تفتان سرحدی کمانڈنٹ کے سنیئر عسکری اور سول حکام موجود تھے جنہوں نے ایران کے سرحدی حکام کے ساتھ ملاقات کی.

میڈیا کے مطابق پاکستانی فضائی گشت پلر 72 سے پلر 131 تک ہوگا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@