ایران کی ششماہی اقتصادی ترقی میں 6 فیصد کا اضافہ

مشہد، 28 دسمبر، ارنا - سنیئر نائب ایرانی صدر نے کہا ہے کہ رواں ایرانی سال کے پہلے چھ ماہ میں ملک کی اقتصادی ترقی کی شرح میں 6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

یہ بات 'اسحاق جہانگیری' نے ایران کے شمال مشرقی صوبے خراسان رضوی میں صوبائی حکام کے ساتھ ایک نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کی اس شرح میں تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی شامل نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ 6 فیصد اقتصادی ترقی کی شرح کو دیکھتے ہوئے اس بات کا بہ خوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ملک کی اقتصادی صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہے اور اس حوالے سے اہم اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں.

جہانگیری نے مزید کہا کہ بیرونی اور اندرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی مثبت پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے.

انہوں نے مشہد تہران ریلوے لائن منصوبے پر ایران اور چین کے درمیان طے پانے معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے ایل سی کھول دیا گیا ہے.

اسحاق جہانگیری نے مزید کہا کہ مشہد زاہدان ریلوے لائن خطے کے اہم منصوبوں میں شامل ہے اور اس کا سنگ بنیاد جمعہ کے روز رکھ دیا جائے گا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@