ایران سے پاکستان کو 3 کروڑ ڈالر کے سرامک ٹائلز کی برآمدات متوقع

کراچی، 28 دسمبر، ارنا - پاکستان میں ایران کے کمرشل اتاشی نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک اسلامی جمہوریہ ایران سے پاکستان کو سرامک ٹائلز کی برآمدات کا حجم 3 کروڑ ڈالر تک جا پہنچے گا.

یہ بات 'مراد نعمتی زرگران' نے ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ایرانی سرامک ٹائلز کی پاکستان کو برآمدات میں 50 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 17 دسمبر کو کراچی میں 13ویں بلڈ ایشیا انٹرنیشنل بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن انڈسٹری شو کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت 9 ممالک کی کمپنیاں شرکت کیں.

کراچی کی بلڈ ایشیا نمائش میں پہلی بار 13 ایرانی کمپنیوں نے حصہ لیا.

اس نمائش میں مختلف کمپنیوں کی مصنوعات جن میں سرامک ٹائلز، تعمیراتی مشینری اور مٹیریل، سٹیل مصنوعات، پی وی سی مصنوعات، ماربل اور فرنیچر سے متعلقہ مصنوعات و مشینری شامل ہیں، کی نمائش کی گئی.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@