پاکستانی وزیر کا ایران کیساتھ تجارتی روابط بڑھانے پر زور

اسلام آباد، 28 دسمبر، ارنا - پاکستان کے وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا ہے پاکستان، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا.

ان خیالات کا اظہار 'رانا محمد افضل خان' نے ایرانی میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے حال ہی میں وزارت خزانہ کے وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالا ہے.

اس موقع پر انہوں پاک ایران تجارتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران مخالف عالمی پابندیوں کا خاتمہ کیا گیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان اچھے مواقع میسر ہیں لہذا دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں آنی چاہئے.

پاکستان کے ہمسایہ اور برادر ملک کی حیثت سے ہم ایران کے ساتھ اچھے اور دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں.

انہوں نے کہا پاکستان اور ایران کا تجارتی حجم ایک پڑوسی ملک ہونے کی حیثیت سے بہت کم ہے اس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ چینل کی عدم بحالی ہے.

دونوں ممالک کے درمیان موجود سنہری مواقعوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا میرے نزدیک سب سے آسان کام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی روابط کا فروغ ہے، اس کا مثبت پہلو یہ ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے عوام سے عوام کے تعلقات سمیت سیاسی روابط پر گھرا اثر پڑسکتا ہےے

انہوں نے کہا ایران جس خلوص کے ساتھ پاکستان کے ساتھ اپنی تجارتی روابط بڑھانا چاہتا ہے ہم بھی اسی خلوص سے ایران کے ساتھ اپنے تجارتی روابط کے فروغ کے لئے دن رات کوشش کریں گے.

پاکستانی وزیر مملکت نے کہا کہ ہم اس بات پر غور کریں گے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت ایران کے ساتھ کس طرح تجارتی روابط بڑھا سکتے ہیں.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@