حکومت ایران کی کینیڈا میں پولیس کے ہاتھوں ایرانی شہری کے قتل کی شدید مذمت

تہران، 28 دسمبر، ارنا - ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کینیڈا میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ایک نوجوان ایرانی شہری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس افسوسناک واقعے پر کینیڈین حکومت سے جواب طلب کیا گیا ہے.

'بہرام قاسمی' کے مطابق، کینیڈا کے رہائشی نوجوان ایرانی شہری 'بابک سعیدی' جو بیمار بھی تھے کو کینیڈین پولیس اہلکاروں نے گولی مار کر قتل کردیا جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں.

ترجمان نے مزید کہا کہ اس واقعے کی تفصیلات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس وقت ہم کینیڈین حکومت کے جواب کا بھی انتظار کررہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں مقیم ایرانی شہریوں کو قونصلر رسائی کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ گزشتہ دو سالوں سے ایرانیوں کے لئے قونصلر خدمات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے جاچکے ہیں مگر کسی مثبت نتائج پر نہیں پہنچ سکے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@