ایران اور بھارت کی تجارت میں تین گنا اضافہ ہوا ہے: بھارتی سفیر

تہران ، 27 دسمبر، ارنا - ایران میں تعینات بھارت کے سفیر 'اسراب کمار' نے کہا ہے کہ ایران اور بھارت کے تجارتی روابط ایرانی جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد تین گنا زیادہ ہوا ہے.

یہ بات انہوں نے 'اروند فری ٹریڈ زون' کی ایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہی.

ایران اور بڑی طاقتوں کے درمیان مشترکہ جامع ایکشن پلان معاہدے کے نفاذ سے پہلے ایران اور بھارت کی تجارتی لین دین 70 ملین ڈالر تھی لیکن اب یہ 227 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے.

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی مشترکہ اہداف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بینکنگ چینل کی بحالی سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھ سکتا ہے.

اروند فری ٹریڈ زون کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم بھارت کا ایران میں سرمایہ کاری کا بھرپور حمایت کریں گے.

اروند فری ٹریڈ زون خلیج فارس کے شمال مغربی علاقے میں 37400 ہیکٹر کی محیط پر کارون اور اروند دریاؤں کے درمیان واقع ہے.

یہ علاقے کویت اور عراق سے سرحدیں ملتی ہے.

1*271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@