ایران برین امپلانٹس کے شعبے میں دنیا کے سب سے 25 بڑے ممالک کی فہرست میں شامل

تہران، 27 دسمبر، ارنا - ایرانی صدر کے نائب برائے سائنس اور ٹیکنالوجی امور 'حسین مقامی' نےاعلان کردیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، برین امپلانٹس کے شعبے میں دنیا کے سب سے 25 نامور اور با اثر ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے.

ڈاکٹر 'حسین مقامی' نے بدھ کے روز مختلف شعبوں سمیت طبی، فوجی اور بحالی کے شعبوں میں برین امپلانٹس کے سسٹمز کے استعمال کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم طبی شعبے میں اس سسٹم کے ذریعے پارکنسن کی بیماری کا علاج کر سکتے ہیں.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@