پاک ایران پارلیمانی معاہدے پر جلد دستخط ہوں گے: رکن ایرانی مجلس

اسلام آباد، 27 دسمبر، ارنا - ایرانی مجلس (پارلیمنٹ) کے پاکستان ایران پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے سربراہ کہا ہے کہ پاکستانی اسپیکر کے آئندہ دورہ ایران کے موقع پر پارلیمانی تعاون کے فروغ کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے.

یہ بات 'احمد امیر آبادی فراہانی' نے اسلام آباد میں منعقدہ 6 ملکی اسپیکرز کانفرنس کے موقع پر ارنا کے نمائندے کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ ایرانی اسپیکر کے دورہ پاکستان کے موقع پر پارلیمانی معاہدے کے حوالے سے بات چیت کی گئی.

انہوں نے مزید کہا کہ دو ایرانی پارلیمانی گروہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور پاکستانی اسپیکر جناب سردار ایاز صادق بھی جنوری کے آخر تک تہران آئیں گے اور اس دوران پارلیمانی شعبے میں مشترکہ سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلے میں دونوں ممالک کے اسپیکرز مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کریں گے.

پاک ایران پارلیمانی فرینڈشب گروپ کے سربرہا نے کہا کہ بینکاری شعبے میں باہمی روابط کی بحالی کے حوالے سے بھی موثر مذاکرات کئے گئے.

انہوں نے مزید کہا کہ جلد مستقبل میں ایک ایرانی وفد پاکستانی صوبے بلوچستان اور گوادر بندرگاہ کا بھی دورے کرے گا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@