وطن کی دفاعی صلاحیت میں بغیر تعطل کے اضافہ کرتے رہیں گے: ایرانی وزیر دفاع

تہران، 26 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع اور لاجسٹک امور نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وطن عزیز کی طاقت اور دفاعی صلاحیت کو بڑھانے کا عمل بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا.

ان خیالات کا اظہار بریگیڈیر جنرل 'امیر حاتمی' نے منگل کے روز ایرانی پارلیمنٹ کی دفاعی اور قومی اقتدار کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ایک نشست میں خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس نشست میں شہید محسن حججی اور شہید ہمدانی کے اہل خانہ بھی شریک تھے.

ایرانی وزیر دفاع نے اس موقع پر کہا کہ دفاعی صلاحت میں اضافہ کرنے کے عمل میں ذرہ برابر بھی وقفہ نہ ہوگا اور ہمیں یقین ہے کہ اراکین پارلیمنٹ بھی دفاعی صلاحیت کو بڑھانے کے حوالے سے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے.

انہوں نے مزید کہا کہ شہدا کے خون، ان کے اہل خانہ اور جانبازوں کی بدولت آج اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں ایک اہم اور مستحکم ملک بن چکا ہے اور ملکی عزت و وقار میں مزید اضافہ ہوگیا ہے.

جنرل حاتمی نے کہا کہ عراق اور شام میں ملک دشمنوں کی سازشوں کو بے نقاب کیا گیا اور اللہ کے فضل و کرم سے داعش کو شکست دے کر دہشتگردوں کی اسلامی ممالک پر حکمرانی کرنے کی شیطانی سازش کو خاک میں ملادیا.

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ایران کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور خطے میں دہشتگردوں کی شرمناک شکست ایران کی کم سے کم دفاعی صلاحیت کی مثال ہے.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@