26 دسمبر، 2017 5:11 PM
News Code: 3570776
0 Persons
برٹش میوزیم کے سربراہ کا دورہ تہران

تہران، 26 دسمبر، ارنا - برٹش میوزیم کے سربراہ 'ہارٹ ویگ فیشر' نے اسلامی جمہوریہ ایران میں معاصر آرٹ تہران میوزیم کا دورہ کیا.

معاصر آرٹ تہران میوزیم کے سربراہ 'علی محمد زارع' نے برٹش میوزیم کے سربراہ کا استقبال کیا.

اس موقع پر انہوں نے اپنے دورے میں ٹونی کراگ کے فن پاروں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ فن پاروں اور آرٹ کے شعبے میں اپنے تعاون کا فروغ چاہتے ہیں.

برٹش میوزیم کے سربراہ نے ایران کی ثقافت، تاریخ اور تہذیب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران آرٹ سمیت مختلف فن پاروں کی تخلیق میں عالمی سطح پر اہمیت کا حامل ملک ہے.

برطانیہ کے معروف آرٹسٹ 'انتھونی ڈاگلاس کراک' کے فن پاروں کی تہران میں نمائش جاری ہے اور یہ نمائش آئندہ کچھ دن تک جاری رہے گا.

1*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@