ایران میں امن و سلامتی کوئی اتفاق نہیں: نائب وزیرداخلہ

تہران، 26 دسمبر، ارنا - نائب ایرانی وزیر داخلہ نے بعض ہمسایہ ممالک میں بدامنی اور عدم استحکام کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حالات میں اسلامی جمہوریہ ایران میں امن و سلامتی کوئی معمولی یا اتفاق کی بات نہیں ہے.

ان خیالات کا اظہار نائب وزیر داخلہ برائے سیکورٹی امور 'حسین ذوالفقاری' نے منگل کے روز محکمہ داخلہ کے شعبہ سرحدی اور سیکورٹی امور کے سبکدوش ہونے والے اور نئے ڈائریکٹر جنرلوں کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر انہوں نے پڑوسی ممالک کے پریشان کن اور غیر مستحکم حالات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی سے وطن عزیز ایران میں ناقابل تسخیر امن و سلامتی کی صورتحال بحال ہے.

انہوں ںے مزید کہا کہ ایران میں مضبوط سیکورٹی کوئی اتفاق نہیں بلکہ ملکی افواج، پولیس، انٹیلی جنس اداروں اور عوام کی قربانیوں اور کاوشوں کا نتیجہ ہے.

نائب ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ خطے میں داعش دہشتگردوں کی شکست کے باوجود تکفیری عناصر فعال رہیں گے اور اس لعنت کو پھیلانے کے لئے اغیار کی جانب سے اس کی پشت پناہی بھی کی جائے گی.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@