ایران دو ہزار میگاواٹ کے نئے بجلی گھر تعمیر کرے گا

تہران، 26 دسمبر، ارنا - ایران کی تھرمل پاور جنریشن کمپنی کے نائب صدر برائے امور منصوبہ بندی نے کہا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے ملک میں 2 ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے لئے نئے پاور پلانٹس کی تعمیر کے منصوبوں کا آغاز کردیا گیا ہے.

یہ بات 'حمیدرضا عظیمی' نے منگل کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں مزاحمتی اقتصاد پالیسی کے تحت 2 ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے لئے سرکاری اور نجی پاور پلانٹس کی تعمیر کا آغاز ہوگیا ہے.

عظیمی نے کہا کہ رواں سال کے دوران ایرانی علاقے زاہدان، مازندران، اندیمشک، دزفول اور کرمان میں کئی بجلی گھروں کی تعمیر کا آغاز ہوگیا ہے.

اس سے پہلے نائب ایرانی وزیر توانائی 'ہوشنگ فلاحتیان' نے کہا کہ جلد 3500 میگا واٹ کے نئے بجلی گھروں کی تعمیر کا بھی آغاز کیا جائے گا.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@