ایران میں گیس نیٹ ورک کے ذریعے 156 ارب کیوبک میٹر گیس کی منتقلی

تہران، 26 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران میں گیس نیٹ ورک جو ایشیائی خطے میں تعمیر اور نظام کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے، کے ذریعے رواں سال کے 9 مہینوں میں 156 ارب کیوبک میٹر سے زائد گیس منتقل ہوئی ہے.

تفصیلات کے مطابق، رواں سال کے 9 مہینے کے دوران ایک کھرب 156318000000 کیوبک میٹر پیدا ہونے والی گیس، ایرانی گيس نیٹ ورک میں داخل اور منتقل ہوگئی ہے.

اس دوران روزانہ تقریبا 566400000 کیوبک میٹر گیس ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں جاری ہوگئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7 فیصد اضافہ ہے.

یاد رہے کہ ایران میں گزشتہ جمعہ کے روز تک 729100000 کیوبک میٹر گیس منتقل ہوگئی اور اس وقت میں گیس ٹرانسمیشن کی صلاحیت روزانہ 36 ہزار کلومیٹر پائپ لائن اور 80 کرور کیوبک میٹر گیس ہے جو آئندہ 8 سال تک اس پائپ لائن کا حجم 9 ہزار سے زائد کلومیٹر اور 4 کھرب کیوبک میٹر تک پہنچ جائے گا.

ایرانی گیس نیٹ ورک ایشیا میں پہلی پوزیشن اور دنیا بھر میں روس، امریکہ اور کینیڈا کے بعد چوتھے نمبر پر ہے.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@