ایران کی جانب سے سروسز شعبے میں برآمدات میں 13.3 فیصد اضافہ

تہران، 26 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے گزشتہ 6 مہینوں کے دوران غیرملکی تجارت سے متعلق سروسز شعبے کی برآمدات میں 13.3 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

ایرانی وزارت صنعت و تجارت کے مطابق، رواں ایرانی سال کے پہلے چھ مہینے میں غیرملکی تجارتی سرگرمیوں کی شرح 6 فیصد ترقی کے ساتھ 44 ارب اور 139 ملین ڈالر پر رہی ہے.

گزشتہ 6 مہینوں کے دوران تکنیکی و انجینئرنگ، سیاحت اور ٹرانزیٹ کے شعبوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں ایران کی درآمدات کی شرح میں 13.3 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

گزشتہ سال کے مقابلے میں ملک کی تکنیکی و انجینرنگ برآمدات میں 20.9 فیصد اور ٹرانزیٹ میں 23.4 فیصد اضافہ ہوا ہے.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@