ایرانی صدر کی نئے عیسوی سال کی آمد پر عالمی رہنماؤں کو مبارکباد

تہران، 25 دسمبر، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے عالمی سربراہوں کے نام اپنے پیغام میں حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت و اور نئے عیسوی سال کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا کیا ہے کہ 2018 کا سال تمام اقوام کے لئے تشدد سے پاک اور خوشحالی کا سال ہوگا.

صدر روحانی نے اپنے غیرملکی ہم منصبوں بالخصوص عالمی عیسائی رہنماوں کے نام الگ الگ پیغامات میں حضرت عیسی (ع) کے یوم پیدائش پر مبارکباد دی.

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ 2018 میں باہمی اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ امن کو فروغ دیا جاسکتا ہے اور اس مقصد کے لئے عالمی حکمران اور رہنما بھی باہمی مکالمے کے ذریعے دنیا میں امن کے قیام کے لئے کردار ادا کریں گے.

صدر روحانی نے دنیا کی عیسائی برادری بالخصوص اپنے ہم منصبوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@