حضرت عیسی (ع) کا پیغام امن دنیا کی ترقی اور روحانیت کیلئے فائدہ مند ہے: ایرانی ترجمان

تہران، 25 دسمبر، ارنا - ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر ایرانی عیسائی برادری سمیت دنیا کے تمام مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقینا حضرت عیسی کے پیغام امن کے فروغ سے دنیا میں مزید ترقی اور اس کی روحانیت میں اضافہ ہوگا.

'بہرام قاسمی' نے سوموار کے دن اپنے ایک خصوصی پیغام میں نئے عیسوی سال کی آمد اور حضرت عیسی (ع) کے یوم ولادت کی مناسبت سے تمام عیسائیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی.

انہوں نے اس پیغام میں کہا کہ ایران کی عیسائی برادری تمام حالات میں اپنے ہموطنوں کے ساتھ ساتھ ساتھ وطن عزیز کی ترقی کے لئے بھرپور کردار ادا کررہی ہے.

قاسمی نے کہا کہ یقینا موجودہ صورتحال میں جو تمام اقوام جنگ، جارحیت اور غربت کے شکار ہیں حضرت عیسی (ع) کی تعلیمات پر عمل کرنا ترقی یافتہ دنیا کے قیام کے لئے امید کی کرن ہے.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہابیت کی انتہاپسند سوچ پر چلنے والی دہشتگردی تنظیم داعش کی شکست کے ساتھ آنے والے سال تمام عیسائیوں کے لئے ایک امن کا سال ہوگا.

ترجمان ایرانی دفترخارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ 2018 دنیا کی اقوام کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی مضبوطی کے ساتھ قیام امن و سلامتی کا سال ہوگا.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@