ایرانی عوام کے دلوں میں عیسائی ہموطنوں کیلئے بڑی عزت ہے: صدر روحانی

تہران، 25 دسمبر، ارنا - ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کے دلوں میں اپنے عیسائی ہموطنوں کے لئے بڑی عزت ہے.

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر روحانی نے حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت اور نئے عیسوی سال کے موقع پر مسیحی برادری سے تعلق رکھنے ایرانی 'شہید ایدون شاہمیریان' کے اہل خانہ کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام شہدا اور ان کے خاندانوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہم کے جذبے اور قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے.

انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر تمام ایرانی قومیں بشمول عیسائی برادری بہت خوش ہیں اور ہمیں بھی خوش ہے کہ ایک ان مبارک ایام میں 8 سالہ مسلط کردہ جنگ میں شہادت پانے والے ایک مسیحی شہری کے خاندان کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں.

صدر روحانی نے مزید بتایا کہ ایرانی عوام ہمیشہ وطن کی محبت رکھنے والے اور ایماندار عیسائی ہموطنوں کا بہت احترام کرتے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم کے لیے حضرت عیسی (ع) کا مقام دوسرے اولوالعزم پیغمبروں کی طرح ہے جو انسان کے لیے باعث فخر اور خیر ہیں.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@