2018 دنیا میں غربت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کا سال ہوگا: ایرانی صدر

تہران، 25 دسمبر، ارنا - صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے نئے عیسوی سال کے موقع پر اس امید کا اظہار کیا ہے کہ 2018 دنیا میں غربت، نفرت اور امتیازی سلوک کے خاتمے کا سال ہوگا.

یہ بات صدر مملکت ڈاکٹر 'حسن روحانی' نے دنیا کی مسیحی برادری کے پیشوا 'پوپ فرانسس' کے نام ایک خصوصی پیغام میں کہی.

ایرانی صدر نے نئے عیسوی سال 2018 کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے سال انسانیت کیلئے امتیازی سلوک، غربت اور نفرت کے خاتمے کا سال ہوگا.

انہوں نے اپنے پیغام میں عالمی مسیحی برادری کو حضرت عیسی (ع) کے یوم ولادت کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسی (ع) کی تعلیمات پر عمل کرکے دنیا میں نفرت اور غربت کا خاتمہ اور امن قائم ہوگا.

صدر روحانی نے کہا کہ عالمی حکمران اور مذہبی رہنماوں کی اہم ذمہ داری ہے کہ وہ باہمی تعاون کے ذریعے دنیا میں تشدد اور انتہاپسندی کو ختم کرکے پائیدار امن کے قیام کو ممکن بنائیں.

ایرانی صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ 2018 امن اور استحکام کے لئے دنیا کے ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے اور انسانی اقدار کی بالادستی کا سال ہوگا.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@