نیپال میں عالمی بیڈمنٹن مقابلوں میں ایرانی خاتون کی اعلی کارکردگی

تہران، 24 دسمبر، ارنا – ایرانی خاتون کی قومی کھیلاڑی 'ثریا آقایی' نے نیپال میں منعقدہ عالمی بیڈمنٹن مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا.

بیڈمنٹن فیڈریشن کے مطابق، ایرانی خاتون کھیلاڑی 'ثریا آقایی' آج بروز اتوار نیپال میں ہونے والے عالمی بیڈمنٹن مقابلوں کے فائنل مرحلے میں ہانگ کنگ کے طاقتور حریف کے خلاف کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی اور ایک تمغے کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئی.

تفصیلات کے مطابق، بین الاقوامی بیڈمنٹن مقابلوں کا 19 سے 24 دسمبر تک نیپال کے دارالحکومت کاٹھمنڈو میں انعقاد کیا گیا.

9410*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@