بحرین کی، تہذیب یافتہ ایران پر تبصرہ کرنے کی کوئی حیثیت نہیں: قاسمی

تہران، 24 دسمبر، ارنا - ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے بحرینی وزیر خارجہ کی ایران مخالف ہرزہ سرائیوں کے جواب میں کہا ہے کہ آپ لوگوں کی اتنی حیثیت نہیں ہے کہ تہذیب یافتہ اور سربلند ملک اسلامی جمہوریہ ایران پر تبصرہ کریں.

یہ بات 'بہرام قاسمی' نے بحرینی وزیر خارجہ کے بے بنیاد الزامات اور ایران مخالف گستاخانہ باتوںإ پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں سب سے خود مختار، پرانی تہذیب اور جمہوری نظام کا ملک ہے جو ناکام بحرینی حکمران اور خطے کے دیگر جابر اور توسیع پسندانہ ممالک کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے.

تفصیلات کے مطابق، بحرینی وزیر خارجہ 'خالد بن احمد آل خلیفہ' نے اپنے حالیہ ٹوئٹر پیغام میں ایران مخالف بے بنیاد بیانات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ابھی صورتحال میں فاسٹسٹ اسلامی جمہوریہ ایران سے مقابلہ کرکے غیر اہم موضوعات کی وجہ سے امریکہ کے ساتھ تنازعہ میں داخل نہیں ہونا چاہیئے.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@