امید ہے نئے سال میں تمام اقوام امن کیلئے حضرت عیسی (ع) کی تعلیمات کی پیروی کریں گے: ظریف

تہران، 24 دسمبر، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت اور نئے عیسوی سال 2018 کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دنیا کی تمام اقوام نئے عیسوی سال میں عالمی امن کے لئے حضرت عیسی (ع) کی تعلیمات کی پیروی کریں گی.

یہ بات 'محمد جواد ظریف' نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم پیدائیش کے موقع پر دنیا میں مسیحی برادری بالخصوص اپنے ہم منصبوں کے نام کہی.

انہوں نے اپنے پیغام میں عالمی مسیحی برادری کو حضرت عیسی (ع) کی ولادت کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے مزید کہا کہ حضرت عیسی (ع) نے اپنی تعلیمات میں ہمیشہ امن اور بھائی چارے کا درس دیا ہے.

ظریف نے اپنے پیغام میں عیسائی برادری اور اپنے عیسائی ہم منصبوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@