ایران میں فوٹوولیمینسیس گلاس اور ہلکا ایلومینیم ورق کی پیداوار

تہران، 23 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی سائنس اور صنعت یونیورسٹی کے طلبا نے اندرونی وسائل کے ذریعے فوٹوولیمینسیس گلاس اور ہلکا ایلومینیم ورق کی پیداوار میں کامیابی حاصل کی ہے.

میٹالرجی شعبے میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے والے 'صابر فرمانی' نے اپنی اس کامیابی کے حوالے سے ارنا نیوز ایجنسی کو بتایا کہ کہا کہ ہلکا ایلومینیم ورق کو اپنی برقی مقناطیسی لہروں کی وجہ سے ایئر اسپیس اور دفاعی انڈسٹری میں استعمال کیا جا سکتا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ منعقدہ نمائش میں پیش ہونے والی مصنوعات بیلسٹکسٹ میزائل کی پیداواری میں استعمال ہو رہی ہیں.

انہوں نے کہا کہ فوٹوولیمینسیس گلاس پہلی بار کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران میں پیدا کی جاتی ہے اسی لئے ہم اس حوالے سے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی دارالحکومت تہران میں تعلیمی ریسرچ کی کامیابیوں کی نمائش کا 12 سے 18 دسمبر تک انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء نے اپنی کامیابیوں کو منظر عام پر لایا.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@