ایرانی سپہ سالار کی نئے عیسوی سال کی آمد پر غیرملکی فوجی سربراہوں کو مبارکباد

تہران، 23 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل 'محمد باقری' نے دنیا کے ممالک کی فوجی قیادت کے نام ایک خصوصی پیغام میں حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت اور نئے عیسوی سال 2018 کی آمد پر مبارکباد پیش کی.

میجر جنرل 'محمد حسین باقری' نے اپنے پیغام میں عالمی فوجی سربراہوں بالخصوص اپنے عیسائی ہم منصبوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

انہوں نے کہا کہ یقینا اللہ کے پیغام لانے والے عظیم پیغمبروں کی تعلیمات پر عمل کرنے سے عالمی امن میں اضافہ اور دنیا کو درپیش تشدد، ظلم اور دہشتگردی جیسے خطرات کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے.

انہوں نے امریکی صدر کی حالیہ شیطانی سازش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ القدس اسلامی ملک فلسطین کا حقیقی اور اصلی دارالخلافہ اور مسلمانوں کا قبلہ اول ہے.

جنرل باقری نے مزید کہا کہ دنیا کی تمام اقوام ظالم صہیونی حکمرانوں کے خلاف ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کڑھی ہیں.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@