لاریجانی علاقائی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد، 23 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر 'علی لاریجانی' ایک اعلی سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ انسداد دہشتگردی ار علاقائی تعاون کے حوالے سے پہلی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لئے ہفتہ کے روز پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے.

تفصیلات کے مطابق، نور خان ائیربیس پہنچنے پر پاکستانی قومی اسمبلی کے حکام اور پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر 'مہدی ہنردوست' نے علی لاریجانی ان کا استقبال کیا.

اس موقع پر ایرانی سفارتکار اور سنیئر پاکستانی حکام بھی موجود تھے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کی میزبانی میں انسداد دہشتگردی اور علاقائی تعاون پر پہلی بار اسپیکرز کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی سطحی پارلمانی وفد بھی شریک ہوگا.

پاکستانی پارلیمنٹ کے اسپیکر 'سردار ایاز صادق' اس کانفرنس کی میزبانی کریں گے.

یہ کانفرنس کل 24 دسمبر بروز اتوار وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگی.

خیال رہے ہے کہ ایرانی اسپیکر اپنے پاکستانی ہم منصب سردار ایاز صادق سے دوطرفہ روابط، مختلف علاقائی اور بین الاقوامی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے اہم ملاقات کریں گے.

اپنے قیام کے دوران سنیئر پاکستانی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے.

نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے امور قونصلر 'حسن قشقاوی'، ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور 'حسین امیرعبداللہیان' اور سنیئر پارلیمانی اراکین علی لاریجانی کے وفد میں شامل ہیں.

ترکی، روسی، چینی اور افغانستان کے اسپیکرز بھی اس کانفرنس میں شریک ہوں گے.

اسپیکرز کانفرنس کا مقصد دہشتگردی کے چینجلز اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کرنا ہے.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@