ایران کی روائتی کشتی کی ٹیم ایشیائی مقابلوں میں چیمپئن بن گئی

تہران، 23 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی روائتی انداز میں کشتی لڑنے والے پہلوانوں نے فلپائن میں منعقدہ چھٹے ایشیائی چیمپئن شپ مقابلوں میں فتح حاصل کرلی.

تفصیلات کے مطابق، 2017 ایشیائی کشتی چیمپئن شپ کے مقابلوں کا فلپائن میں انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی ٹیم نے 8 طلائی، 3 چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں کے ساتھ پانچویں بار چیمپئن بن گئی.

ایرانی پہلوانوں نے 80- 90 کلوگرام کے کیٹیگری میں 8 طلائی، 60-70 اور 70-80 کلوگرام میں 3 چاندی اور 50-60 کلوگرام کے کیٹگیری میں ایک کانسی کے تمغے اپنے نام کرلئے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ روائتی کشتی کے مقابلوں میں اسلامی جمہوریہ ایران، عراق، نیپال اور فلپائن کی قومی ٹیمیں بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر آگئی.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@