یمن کیخلاف تین سال سے جاری سعودی جارحیت ختم ہونے کو ہے: ایرانی سفارتکار

تہران، 23 دسمبر، ارنا - اعلی ایرانی سفارتکار نے کہا ہے کہ یمن پر گزشتہ تین سال سے جاری سعودی عرب اور امارات کی جارحیت کا دن ختم ہونے کو ہے.

یہ بات ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور 'حسین امیرعبداللہیان' نے سماجی ویب سائیٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یمنیوں کے خلاف سعودی اور اماراتی جنگ اپنے اختتام کے قریب ہے.

عبداللہیان نے کہا کہ یمنی قوم، انصاراللہ کی تحریک اور ان کے اتحادیوں نے بہادری کے ساتھ مزاحمت کی جبکہ ریاض اور ابوظہبی امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست کی واضح حمایت کے باوجود یمن کے سامنے ناکام ہوگئے.

امیرعبداللہیان نے اس بات پر زور دیا کہ صرف سیاسی مذاکرات کے ذریعہ یمنی بحران کا حل کیا جاسکتا ہے.

تفصیلات کے مطابق، 2015 کے مارچ میں سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک نے مظلوم یمنی قوم پر حملہ کرکے اب تک ہزاروں بے گناہ اور نہتے عوام قتل عام ہوچکے ہیں.

دوسری جانب سعودی عرب نے اسلامی ممالک کی جانب سے انسانی بنیادوں پر بھیجی گئی امداد کو بھی روک رکھا ہے.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@