ایران اسلامی اسپیکرز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

تہران، 23 دسمبر، ارنا - اسلامی ممالک کے اسپیکروں کی کانفرنس کا انعقاد 13 سے 17 جنوری 2018 تک ایرانی دارالحکومت تہران میں کیا جائے گا.

یہ بات ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور 'حسین امیر عبداللہیان' نے گزشتہ دنوں تہران میں اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کے فلسطینی کمیشن کی غیر معمولی نشست کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ اس نشست کے موقع پر اسلامی ممالک کے اسپیکروں کی آئندہ کانفرنس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.

عبداللہیان نے مزید کہا کہ جنوری میں منعقد ہونے والی اسلامی اسپیکرز کانفرنس میں فلسطین کمیٹی کو مزید فعال بنادیا جائے گا

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم آج اعلان کرتے ہیں کہ یقینا قدس شریف اسلامی ملک فلسطین کا حقیقی اور اصلی دارالخلافہ ہے اور مکمل آزادی تک فلسطینی فریقون اور مزاحمتی فرنٹ کے درمیان باہمی اتحاد پر زور دے رہے ہیں.

ایرانی اسپیکر کے معاون خصوصی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کے فلسطینی کمیشن کی غیر معمولی نشست کے ذریعہ دوسرے اسلامی ممالک اپنی حکومتوں پر مثبت اثر ورسوخ کریں گے.

تفصیلات کے مطابق، تہران میں القدس شریف کے حوالے سے اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کے فلسطینی کمیشن کی غیرمعمولی نشست منعقد ہوگئی جس میں 11 اسلامی ممالک کے نمائندے شریک تھے.

9393*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@