ایران کیساتھ تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں: بھارتی وزیرخارجہ

نئی دہلی، 23 دسمبر، ارنا - خاتون بھارتی وزیر خارجہ 'سشما سوراج' نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت کے دوستانہ تعلقات ترقی کی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں.

ان خیالات کا اظہار سشما سوراج نے نئے عیسوی سال کی آمد کے حوالے سے بھارتی دارالحکومت میں صحافیوں کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب میں کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں.

انہوں نے ارنا نیوز ایجنسی کی خاتون نمائندے کو اپنے حالیہ دورہ ایران کے نتائج کے بارے میں بتایا کہ ان کا دورہ نہایت اچھا اور مفید رہا.

خاتون بھارتی وزیرخارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کا مستقبل روشن ہے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سشما سوراج نے دو دسمبر کو تہران کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے اس موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور مختلف علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@