تاتارستان میں پہلی بار ایرانی مصنوعات کی نمائش

مشہد، 22 دسمبر، ارنا - تاتارستان کے دارالحکومت کازان میں پہلی بار ایرانی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح ہوگیا جس میں ایران کے صوبے خراسان رضوی کے گورنر علیرضا رشیدیان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی.

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان اقتصادی سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں کی سنہری مواقع موجود ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام مزید خوشحالی ہوں گے.

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فلائٹ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشہد اور غازان کے درمیان براہ راست پروازوں سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی سمیت سیاحت کے شعبے کو فروغ ملےگا.

ایران کے غذائی اشیاء اور دیگر تعمیرانی اور اقتصادی مصنوعات کی نمائش کچھ دن تاتارستان کے دارالحکومت کازان میں جاری رہے گا.

اس نمائش میں مختلف تجارتی اور اقتصادی مصنوعات سمیت ہاتھ سے بنائے ہوئے اشیاء 1300 مربع میٹر رقبے میں دیکھایا جارہا ہے .

1*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@