ایرانی باکسر نے صیہونی حریف کے ساتھ میچ کھیلنے سے انکار کر دیا

ارومیہ، 22 دسمبر، ارنا - ایرانی باکسر کھیلاڑی نے آذربائیجان اگلااروف کپ کے مقابلوں میں صیہونی حریف کے ساتھ میچ کھیلنے سے انکار کر دیا.

صوبہ مغربی آذربائیجان کے باکسنگ کمیٹی کے سربراہ مرتضی نظری نے کہا ہے کہ ایرانی باکسر مبین عباسی نے فلسطینی مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی اور دفاع کے طور پر صیہونی حریف سے میچ کھیلنے سے انکار کر دیا.

ایران صیہونیوں کو بطور خودمختار ریاست تسلیم نہیں کرتا اس لئے ایرانی کھیلاڑی صیہونی کھیلاڑیوں سے میچ کھیلنے سے انکار کرتے ہیں اور ان کو اہمیت نہیں دیتے ہیں.

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں آذارواروف کپ 20 سے 25 دسمبر تک جاری رہے گا جس میں 14 ٹیموں میں 144 باکسر حصہ لے رہے ہیں.

271**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@