آذربائیجان نے 26 ایرانی قیدیوں کو ایران کے حوالے کر دیا

باکو، 23 دسمبر، ارنا - آذربائیجان میں ایرانی سفارتخانے میں کونسلر امور کے سربراہ نے کہا ہے کہ جمہوریہ آذربائیجان نے 26 ایرانی قیدیوں کو ایرانی حکام کے حوالے کر دیا ہے.

'ناصر میرجمالی' نے کہا کہ قیدیوں کو دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحد پر ایرانی حکام کے حوالے کیا گیا.

انہوں نے بتایا کہ 1999 میں ہونے والے معاہدے کے تحت اب تک 24 مرحلوں میں 500 کے قریب ایرانی قیدیوں کو آذربائیجان کی جانب سے ایران کے حوالے کیا گیا ہے.

ان قیدیوں میں زیادہ تر کو غیرقانونی طور پر منشیات کی اسمگلنگ کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا.

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایرانی شہری جو آذربائیجان کا سفر کرنا چاہتے ہیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ کون سی چیزیں وہاں ساتھ لے جانا ممنوع ہے اور ان اشیا کو لے جانے سے گریز کریں.

271*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@