ایران اور الجیریا کی قومی فٹ بال ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ متوقع

تہران، 22 دسمبر، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران اور الجیریا کی قومی فٹ بال ٹیموں کے درمیان روس کے ورلڈکپ مقابلوں سے پہلے دوستانہ میچ کے انعقاد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے.

الجیریائی فٹ بال فیڈریشن نے ایران کے ساتھ دوستانہ میچ کی توثیق کردی ہے.

خیال رہے کہ ایرانی قومی فٹ بال ٹیم روس میں ہونے والے ورلڈکپ مقابلوں کے پہلے مرحلے میں میں سپین، پرتگال اور مراکش کے ساتھ ایک گروپ میں شامل ہے.

ورلڈکپ مقابلوں سے پہلے ایرانی ٹیم بعض ممالک کی ٹیموں کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلے گی.

توقع کی جاتی ہے کہ ایران اور الجیریائی ٹیموں کے درمیان مارچ 2018 کو دوستانہ میچ منعقد ہوگا.

1*274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@