آستانہ امن عمل: شام کی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کے جسدخاکی کے تبادلے پر گفتگو

باکو، 22 دسمبر، ارنا - شام امن مذاکرات سے متعلق آستانہ عمل کے آٹھویں دور میں ایران اور شام کے اعلی مذاکرات کاروں نے شام کی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کے جسد خاکی کے تبادلے، مغویوں اور گرفتار ہونے والے کی رہائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا.

تفصیلات کے مطابق، ایران، روس اور ترکی کی نگرانی میں قازقستان کے دارالحکومت 'آستانہ' میں شام امن مذاکرات کے آٹھویں دور کا انعقاد کیا گیا ہے.

اس موقع پر ایرانی وفد کے سربراہ 'حسین جابری انصاری' نے روسی، ترک اور شامی وفود کے سربراہوں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں.

انہوں نے شام کے سنیئر مذاکرات کار اور اقوام متحدہ میں مستقل مندوب 'بشار الجعفری' اور ان کے وفد کے اراکین کے ساتھ بھی ملاقات کی.

فریقین نے شام میں ہلاک ہونے والوں کے جسد خاکی کی واپسی، مغویوں کی صورتحال اور گرفتار افراد کی رہائی پر بات چیت کی.

خیال رہے کہ آستانہ امن عمل کے ساتواں دور گزشتہ اکتوبر میں منعقد ہوا تھا.

274**

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@